اہم خبریںجہلم

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کے لئے موصول درخواستوں پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ، بلدیاتی اداروں کے چیف افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے میونسپل پلاننگ ونگز، سول ڈیفنس، ماحولیات، ہائی ویز سمیت دیگر اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میں نقشہ منظور ہوئے بغیر کسی بھی کاروباری عمارت کی تعمیر یا کمرشل سرگرمیوں کا آغاز ناقابل قبول ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بغیر نقشہ منظوری کمرشل سرگرمیوں کا آغاز اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے کارروائی کے بعد از خود سیل کردہ مراکز کو کھولنے والوں کو معافی نہ دی جائے، ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے محکمہ جرمانہ بھی عائد کریں۔

انہوں نے اجلاس میں پیٹرول پمپس، ہاوسنگ سوسائٹیز، میرج ہال سمیت دیگر کاروباری عمارتوں کے کیسز کا جائزہ لیا اور قواعد و ضوابط مکمل کرنے والوں کی منظوری جبکہ نامکمل کوائف پر کئی درخواستوں کو موخر کر دیا۔

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You