موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے موٹرسائیکل
برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے علاقہ میں ہونیوالی موٹر
سائیکل چوریوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او ڈی ایس پی صدرسرکل محمد اکرم گوندل ایس ایچ او صدر ملک آصف نواز اور ایس آئی ظہیر الدین بابر کو اس ضمن میں ایک ٹیم تشکیل دیکر چوروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او صدر ملک آصف نواز ایس آئی ظہیر الدین بابر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 2019ء اور 2020ء میں چوری ہونیوالے چھ موٹر سائیکل کے چوروں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے جبکہ اس گینگ میں عمر توصیف ، عدیل ، عصمار شامل ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایس ڈی پی او صدر ، ایس ایچ او صدر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔




