
جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الحسن کے انتقال پر اظہار افسوس۔شاہد حاقان عباسی
اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔تاج سلطان خان
اسلام آباد(نمائندہ نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الحسن انتقال کرگئے،جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن 2000 سے2007 تک پشاور ہائی کورٹ کے جج تعینات رہے۔جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پاگئے۔جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن 2000 سے2007 تک پشاور ہائی کورٹ کے جج تعینات رہے۔انہوں نے 2007 سے 2009 تک سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج خدمات انجام دیں۔وہ جواد حسن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، فواد حسن ڈائیریکٹر منسٹری آف کامرس کے والد اور بیرسٹر عدنان صبور روہیلہ کے سسر تھے۔ اس موقع پر عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور عوام پاکستان پارٹی خیبرپختونخواہ کے ممبر آرگنائزنگ کمیٹی و سابق آئی جی کرنل(ر) تاج سلطان خان نے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔امین



