جہلم
تھانہ سٹی پولیس اپنی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شہری کا گم شدہ قیمتی موبائل فون برآمد

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس اپنی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شہری کا گم شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر کے اسے اصل مالک سید وجی الحسن کے حوالے کر دیا۔ شہری کا کہنا تھا کہ اس کا موبائل فون، جس کی مالیت تقریباً 01 لاکھ روپے تھی، چند روز قبل گم ہو گیا تھا۔
شکایت موصول ہونے پر تھانہ سٹی کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل کا سراغ لگایا اور برآمد کر لیا۔
عوامی اطمینان اور اعتماد بحال رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم
شہری نے موبائل کی واپسی پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے پیشہ ورانہ رویے اور تعاون کو سراہا۔