بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ گلے اور سانس کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے ملیریا کے مریض بھی مشاہدے میں آۓ ہیں۔
ذرا سی احتیاط بچوں کو موذی امراض سے بچا سکتی ہے
ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ کا میڈیا سے اظہار خیال
انھوں نے کہا کہ گلے کے امراض اس موسم میں بڑھنے کے خدشات ہوتے ہیں
گلے کے امراض سے بچنے کیلۓ بچوں کو بازاری چیزوں اور ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کروائیں
نارمل ٹمریچر میں رکھا شفاف پانی پیئں گلے سڑے پھلوں سے اجتناب کریں
اپنے ماحول کو صاف رکھیں
ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ نے مزید کہا کہ زندگی بہت قیمتی ہے أپ کی ذرا سی غفلت أپ کے بچوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتی ہے لہذا احتیاط کریں اور صحت مند غذا اپنے بچوں کو دیں
یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ روزانہ
سہ پہر 3 سے 5 بجے بچوں کے چیک اپ کے لیئے عدیل کلینک نزد مرکزی جامعہ مسجد و میزان بینک مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر دستیاب ہوتے ہیں
اہلیان دینہ نے ان کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کو علاقے کے لیئے نعمت قرار دیا
