
ایک اور قومی کرکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک، ولیمے میں نامور کھلاڑیوں کی شرکت۔
کامران غلام کے ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان ،افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ سمیت مقامی کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جہاں کامران غلام کے دوست اور عزیز و اقارب سمیت ساتھی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔کامران غلام کے ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان ، افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ اور ساجد خان سمیت مقامی کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔قومی کرکٹرز نے کامران غلام کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کے آغازپران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے گزشتہ روز ہی قومی کرکٹر ابرار احمد کی بھی شادی ہوئی تھی اور ان کے ولیمے کی تقریب 6 اکتوبر کو ہو گی۔