ایران،کوئلے کی کان میں دھماکے سے 51 کان کن ہلاک، متعدد زخمی۔
کوئلے کی کان میں دھماکا دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا۔خبر ایجنسی
تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 51 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا۔خبر کے مطابق دھماکا ہفتے کی رات 9 بجے کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 51 افراد کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان دو بلاکس میں 70 افراد موجود تھے۔
