اہم خبریںخیبرپختون خواہ

الیکشن کمیشن نے امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے

الیکشن کمیشن نے امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے۔

8 فروری کے الیکشن میں علی امین گنڈاپور این اے 44 اور پی کے 113 پر کامیاب ہوئے تھے۔ ذرائع

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے۔ذرائع کے مطابق 8 فروری کے الیکشن میں علی امین گنڈا پور این اے 44 اور پی کے 113 پر کامیاب ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں علی امین گنڈاپور کا نام نہیں ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں این اے 44 اور پی کے 113 کے خانے کا اندراج نہیں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You