الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز ثاقب میڈیکل سینٹر اگر تاج میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی اور معائنہ کیا سینکڑوں مریضوں نے چیک اپ کروایا اور انکھوں کے سرجن سے مستفید ہوئے اور مستحق بہت سے لوگوں کے موتیا کے اپریشن کروائے گئے ہیں اس کام کو علاقہ معززین نے سراہا میڈم مرافیہ اور سر محمد رفیق کی کوششوں کو سراہا جو علاقہ کے عوام کے لیے دن رات کوشاں ہیں ہاسپٹل کے ایڈمنسٹر سر محمد رفیق نے کہا کہ ہم ہر حد تک جا کر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کرتے رہیں گے کوئی بھی میدان ہو چاہے تعلیم ہو کھیل ہو یا میڈیکل ہو ہم ہر پلیٹ فارم پر عوام کو سہولتیں مہیا کریں گے
