BBC Urdu TV

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن HDA پاکستان کا شاندار افتتاح اور حلف برداری تقریب

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن HDA پاکستان کا شاندار افتتاح اور حلف برداری تقریب

اسلام آباد (پریس ریلیز) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (HDA) کا افتتاحی اور حلف برداری کا شاندار پروگرام گزشتہ روز 25 اکتوبر 2026 کو نور شادی ہال غوری ٹاؤن اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

پروگرام میں ملک بھر سے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر شہزاد کریم نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ ڈاکٹر کاشف محمود ستی نے پیش کی۔اس کے بعد HDA پاکستان کے بانی ممبران کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد فضیل عباسی نے ہومیوپیتھی کی ترقی اور ڈاکٹرز کے کردار پر خصوصی لیکچر دیا۔ اس کے بعد مرکزی اور صوبائی عہدیداران کی حلف برداری ہوئی۔ حلف لینے والوں میں.مرکزی کابینہ. ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ (صدر HDA پاکستان)، ڈاکٹر منور رؤف (نائب صدر)، ڈاکٹر عدنان حسین (جنرل سیکرٹری)، ڈاکٹر واصف حسین (انفارمیشن سیکرٹری)، ڈاکٹر انوار الحق ستی (فنانس سیکرٹری)، ڈاکٹر فدا حسین (کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر طارق اقبال (ایگزیکٹو ممبر)صوبہ پنجاب: ڈاکٹر نصیر احمد نقیبی (صدر)، ڈاکٹر عامر اقبال (جنرل سیکرٹری)، ڈاکٹر فاروق انور (انفارمیشن سیکرٹری)، ڈاکٹر محمد ارحم فاروق (فنانس سیکرٹری)، ڈاکٹر بخت (صدر فیمیل ونگ).صوبہ خیبر پختونخوا:*ڈاکٹر جاوید اقبال (صدر)، ڈاکٹر میاں فرید اللہ شاہ (نائب صدر)، ڈاکٹر حفیظ الودود پراچہ (جنرل سیکرٹری). صدر HDA پاکستان ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے تمام مہمان ڈاکٹروں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔ تمام عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہومیوپیتھی کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس پروگرام کو *PHARMASAVE اور JAF Homoeo Lab* نے سپانسر کیا۔ تقریب کے آخر میں مرکزی و صوبائی عہدیداران میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں اور تمام شرکاء ڈاکٹروں کو HDA پاکستان کی طرف سے شرکت کے سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ پروگرام کا اختتام پرتکلف ظہرانے پر ہوا۔

Exit mobile version