ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا محکمانہ احتساب کا عمل جاری، ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر 03 لیڈی

*ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا محکمانہ احتساب کا عمل جاری، ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر 03 لیڈی پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی، 02 ڈسمس فرام سروس جبکہ 01 ڈسچارج فرام سروس*
جہلم: ڈی پی او جہلم نے محکمہ پولیس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور فرائض میں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 لیڈی پولیس کانسٹیبلان کو ڈسمس فرام سروس جبکہ 01 لیڈی پولیس اہلکار کو ڈسچارج فرام سروس کی سزا سنا دی،
فرائض کی ادائیگی میں غفلت، لاپرواہی،اختیارات کا ناجائز استعمال اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس افسران و اہلکاروں کا فرض شناس، ذمہ دار اور پیشہ ورانہ طور پر مستعد ہونا ضروری ہے،ڈی پی او جہلم
*محکمانہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور فرائض میں کوتاہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*



