اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی کاروائیاں جاری

جہلم پولیس تھانہ ڈومیلی نے موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا

اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشفاق تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 85مورخہ 08-05-2020بجرم 381-Aت پ تھانہ ڈومیلی میں مطلوب موٹر سائیکل چور محمد عثمان ولد شیخ عبدالروف ساکن محلہ خواجگان ڈومیلی کو گرفتار کر کے موٹرسا ئیکل برآمد کر لیا۔

جہلم پولیس تھانہ سٹی نے کیٹگری Bکا مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا

اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد امجد انچارج پولیس چوکی کینٹ نے مقدمہ نمبر 230مورخہ 13-09-2019بجرم 365/342/382/411ت پ تھانہ سٹی میں مطلوب کیٹگری Bکا مفرور اشتہاری قدیر احمد عرف عدیل ولد محمد بوٹا ساکن جہلم کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

جہلم پولیس تھانہ سٹی نے پتنگ فروش گرفتار کر لیا

سب انسپکٹر ساجد محمود تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش محمد نواز ولد محمد نعمان ساکن بلال ٹاؤن جہلم سے 69پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You