اہم خبریںصحت

پاکستانی لیبارٹری کو روسی کووڈ ویکسین کمرشل فروخت کے لیے جلد فراہم کی جائے گی

پاکستانی کمپنی چغتائی لیب کے مطابق ان کو آئندہ ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ اسپُٹنِک فائیو نامی کووڈ ویکسین کی خوراکیں کمرشل فروخت کے لیے فراہم کی جائیں گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی اطلاعات کے مطابق پاکستانی کمپنی چغتائی لیب کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ان کو روسی ویکسین اسپٹنک فائیو کمرشل سیل کے لیے آئندہ ہفتے کے دوران موصول ہوجائیں گی اور اس طرح پاکستان کووڈ ویکسین کو نجی سطح پر مارکیٹ میں فروخت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔ چغتائی لیب کے ڈائریکٹر عمر چغتائی نے ایک ٹوئیٹ میں اعلان کیا کہ اسپٹنک فائیوکی پہلی کھیپ آئندہ ایک سے دو ہفتوں کے اندر متوقع ہے۔

https://twitter.com/explore/tabs/covid-19?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1360621052469125120%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dw.com%2Fur%2FD9BED8A7DAA9D8B3D8AAD8A7D986DB8C-D984DB8CD8A8D8A7D8B1D9B9D8B1DB8C-DAA9D988-D8B1D988D8B3DB8C-DAA9D988D988DA88-D988DB8CDAA9D8B3DB8CD986-DAA9D985D8B1D8B4D984-D981D8B1D988D8AED8AA-DAA9DB92-D984DB8CDB92-D8ACD984D8AF-D981D8B1D8A7DB81D985-DAA9DB8C-D8ACD8A7D8A6DB92-DAAFDB8C%2Fa-56572604

پاکستان حکومت کے اس فیصلے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر صحت ظفر مرزا نے ویکسین کی مفت خریداری اور تقسیم کے لیے حکومتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نجی سطح پر ویکسین کی فروخت کے لیے قیمت مقرر کرنے کے عمل کو نظر انداز کرنے سے معاشرے میں عدم مساوات کو مزید تقویت پہنچے گی کیونکہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر ضرورت ہے۔

ویکسین کی درآمد سے حکومت ناواقف
اسلام آباد حکومت نے رواں ماہ چینی ویکسین ‘سائنو فارم‘ کی پانچ لاکھ خوراکوں کے ساتھ ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی یہ نصف ملین خوراکیں عطیہ کی تھیں۔ لیکن ان چینی ٹیکوں کے علاوہ پاکستان نے کسی دوسری کمپنی کے ساتھ ویکسین خریدنے کا ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

پاکستان نے روس کی تیار کردہ ‘سپٹنِک فائیو‘ ویکسین کی منظوری کے علاوہ دیگر چار کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے جس میں چینی ویکسین سینوفارم اور کان سائنو بائیو کے علاوہ برطانوی آسٹرا زینیکا ویکسین شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کے نصف عوام کورونا ویکیسن لگوانا ہی نہیں چاہتے، سروے

چغتائی لیب کے مطابق وہ دیگر کمپنیوں کی ویکسین بھی درآمد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اسپٹنک فائیو سب سے پہلی دستیاب تھی۔ پاکستان کے وزیر صحت فیصل سلطان نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو ایک پیغام میں بتایا کہ وہ اس معاہدے سے ”براہ راست آگاہ نہیں ہیں‘‘۔

ویکسین کی قیمت میں اتار چڑھاؤ
اسپٹنک فائیو تیار کرنے والوں نے دو خوراکوں پر مشتمل اس ویکسین کی قیمت فی خوراک دس امریکی ڈالر تک بتائی ہے۔ چغتائی لیب کی جانب سے اس ویکسین کی خریداری کی قیمت یا درآمد کی لاگت کے بارے تفصیلات عام نہیں کی گئیں۔

Pakistan Covid-19 | Freiwillige für chinesichen Impfstoff
ویکسین کی قیمت کے بارے میں عمر چغتائی کہتے ہیں، ”اس وقت بین الاقوامی سطح پر ویکسین کی بہت زیادہ مانگ ہے لہٰذا قیمتون میں اضافے پر مجھے حیرانی نہیں ہو گی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ تین سے چار مہینوں میں جب مزید کمپنیوں کے پاس ویکسین دستیاب ہو جائیں گی تو قیمتیں بھی خود ہی کم ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم شروع

ویکسین کی قیمت کے بارے میں عمر چغتائی کہتے ہیں، ”اس وقت بین الاقوامی سطح پر ویکسین کی بہت زیادہ مانگ ہے لہٰذا قیمتون میں اضافے پر مجھے حیرانی نہیں ہو گی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ تین سے چار مہینوں میں جب مزید کمپنیوں کے پاس ویکسین دستیاب ہو جائیں گی تو قیمتیں بھی خود ہی کم ہو جائیں گی۔

https://twitter.com/explore/tabs/covid-19?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1361166239532482560%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dw.com%2Fur%2FD9BED8A7DAA9D8B3D8AAD8A7D986DB8C-D984DB8CD8A8D8A7D8B1D9B9D8B1DB8C-DAA9D988-D8B1D988D8B3DB8C-DAA9D988D988DA88-D988DB8CDAA9D8B3DB8CD986-DAA9D985D8B1D8B4D984-D981D8B1D988D8AED8AA-DAA9DB92-D984DB8CDB92-D8ACD984D8AF-D981D8B1D8A7DB81D985-DAA9DB8C-D8ACD8A7D8A6DB92-DAAFDB8C%2Fa-56572604

پاکستان میں 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی آج پندرہ فروری سے شروع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹر پر ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیا۔ کووڈ انیس کے متعدی مرض کے باعث پاکستان میں اب تک 12 ہزار 333 افراد ہلاک جبکہ پانچ لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You