پنڈدادنخان
ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، سال 2024 سے چوری کے مقدمہ

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، سال 2024 سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم اور آلہ واردات برآمد
تھانہ پنڈ دادنخان اور پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،مجرم کے قبضہ سے 03 لاکھ 20 ہزار روپے اور آلہ واردات پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد،
مجرم تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کو سال 2024 سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا،جس کو جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا،
جہلم پولیس اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



