مرزا صداقت علی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

مرزا صداقت علی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، چھینی گئی نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی 01 لاکھ 10 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد،ملزم سے مزید تفتیش جاری،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ چوری و ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور شہریوں کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



