BBC Urdu TV

راولپنڈی: ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ، صوبہ پنجاب میں تنظیم کو فعال بنانے پر اتفاق

*راولپنڈی: ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ، صوبہ پنجاب میں تنظیم کو فعال بنانے پر اتفاق*

ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن پاکستان

راولپنڈی – ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF کے زیراہتمام مورخہ 24 اپریل 2026 بروز جمعتہ المبارک شایان ہومیوپیتھک کلینک، نزد ٹرالی اڈا کھنہ، راولپنڈی میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ کا وقت سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک رہا۔

اجلاس کی صدارت ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر جناب ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر جناب ہومیوپیتھک ڈاکٹر انوار الحق ستی صاحب نے انجام دیے۔ میٹنگ میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر فدا حسین صاحب مرکزی کوآرڈینیٹر، ہومیوپیتھک ڈاکٹر نصیر احمد نقیبی صاحب نائب صدر پنجاب، ہومیوپیتھک ڈاکٹر کاشف محمود ستی صاحب جنرل سیکریٹری ضلع راولپنڈی/ اسلام آباد، ہومیوپیتھک ڈاکٹر ساجد الرحمن صاحب کوارڈینیٹر ضلع راولپنڈی/ اسلام آباد اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد وسیم ستی صاحب نے شرکت کی۔

Exit mobile version