دوران سرچ آپریشن ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، 05 کلو سے زائد چرس برآمد
دورانِ سرچ آپریشن تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 05 کلو 550 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
منشیات کے ناسور کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
