الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔
بروز اتوار 18 اکتوبر 2026
بمقام گاؤں ڈوبے تحصیل برنالہ ضلع بھمبھر أزاد کشمیر میں 11بجے سے2 بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی گئیں۔
سکن اسپیشلسٹ
چائلڈ اسپیشلسٹ
ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا
اہلیان علاقہ نے میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا اور الفلاح فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا.لوگوں نے شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا.
کیمپ کا افتتاح ملک وارث اعوان صدر اعوان اتحاد بھمبھر ۔ اسحاق اعوان سابقہ ڈائریکٹر برقیات اور جمیل جنجوعہ سابقہ ڈی ای او ایجوکیشن نے کیا
صاحب مجاز جناب لطیف بٹ اویسی صاحب نے دعا کروائی
اس موقع پر معززینِ علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بلا سیاسی و مذہبی تفریق ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی نگرانی میں اسی طرح مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.
