الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپزیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔
بروز اتوار 26ستمبر 2026
بمقام اے کیو خان سکول صادق أباد میں 10 بجے سے13:30 تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی گئیں۔
فزیوتھراپیسٹ
گائناکولوجسٹ
میڈیکل سپیشلسٹ
اسکن سپیشلسٹ
ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا، علاقے کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور الفلاح فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا. مریضوں نے شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا.
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.
