BBC Urdu TV

اسلام آباد میں فری ویلفیئر ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 15 مریضوں کا مفت معائنہ اور ایک ہفتہ کی مفت دوائی

*اسلام آباد میں فری ویلفیئر ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 15 مریضوں کا مفت معائنہ اور ایک ہفتہ کی مفت دوائی فراہم کی گئی* *ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری HDA پاکستان*

اسلام آباد (نامہ نگار) آج مورخہ 8 نومبر 2026 بروز اتوار جرمن ہیلتھ کیئر ہومیوپیتھک کلینک مدنی سٹریٹ کرامت آباد اسلام آباد میں ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن HDA پاکستان کے بانی ممبر / صدر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ ان کے ساتھ معاون ڈاکٹرز میں ڈاکٹر عبد القدیر جنجوعہ اور ڈاکٹر زاہد فیاض احمد جنجوعہ نے بھی خدمات سرانجام دیں۔

کیمپ میں آنے والے 15 مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور انہیں ایک ہفتہ کی مفت دوائی بھی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے کہا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن HDA پاکستان کا مقصد غریب اور مستحق مریضوں کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فلاحی میڈیکل کیمپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

علاقہ مکینوں نے کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور حدیثڈاکٹرز کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version