BBC Urdu TV

The Higher Education Department of the Government of Punjab has granted approval for all public

The Higher Education Department of

the Government of Punjab has granted approval for all public and private universities in the province to coordinate with the "Anti-Corruption and Anti-Narcotics Association of Pakistan Informer Agency” and to engage in joint programs aimed at the prevention of corruption, drug abuse, and crime. Officials at the district and divisional levels across Punjab are directed to maintain contact with the organization and to facilitate the implementation of these programs within colleges and universities.

The Government of Khyber Pakhtunkhwa has issued a directive to the provincial Higher Education Department, authorizing all its offices, universities, and colleges to collaborate with the ‘Anti-Corruption and Anti-Narcotics Association of Pakistan’—a non-governmental organization—by engaging in joint programs and coordination to support the Association’s objectives.

اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (انفارمر ایجنسی پاکستان)
قومی سطح پر کرپشن، منشیات اور جرائم کے خلاف آگاہی مہم ایک مسلسل قومی جدوجہد

اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (انفارمر ایجنسی پاکستان) ملک بھر میں کرپشن، منشیات اور جرائم جیسے سنگین معاشرتی ناسور کے خاتمے اور نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی آگاہی اور اصلاحی سرگرمیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ادارے کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کے تمام صوبوں بشمول پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کے تعاون اور معاونت سے مختلف آگاہی پروگرامز، سیمینارز، عوامی اجتماعات اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

ان پروگرامز کا بنیادی مقصد نوجوان نسل، طلبہ و طالبات اور عام شہریوں کو کرپشن، منشیات اور جرائم کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کرنا، قانون پسندی کو فروغ دینا اور معاشرے میں مثبت شعور بیدار کرنا ہے۔

صوبائی حکومتوں کی معاونت اور تعلیمی اداروں سے رابطہ

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حکومتِ پنجاب اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے دونوں صوبوں کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں اور ان کے تمام کیمپسز کو ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون اور معاونت کے حوالے سے خصوصی مراسلے جاری کیے جا چکے ہیں۔ یہ مراسلات تعلیمی اداروں میں آگاہی سرگرمیوں کے فروغ اور ادارہ جاتی تعاون کی اہم پیش رفت ہیں۔

ایسوسی ایشن اپنی سرگرمیوں کو صرف تعلیمی اداروں تک محدود نہیں رکھتی بلکہ سرکاری و نجی مقامات، عوامی مراکز، تعلیمی اداروں اور مقامی سطح پر مختلف طبقات تک آگاہی کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

مرکزی قیادت کا عزم اور مستقبل کا لائحہ عمل

مرکزی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل پاکستان کی خصوصی دلچسپی، مسلسل محنت اور کاوشوں کے پیش نظر ایسوسی ایشن کی مرکزی انتظامیہ، مینجمنٹ اور تمام صوبوں کے عہدیداران و ممبران اس قومی مشن کے ساتھ مکمل وابستگی رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

ادارہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ طلبہ و طالبات، نوجوان نسل اور عام شہریوں کے محفوظ، روشن اور بہتر مستقبل کے لیے اپنی آگاہی، اصلاحی اور انسدادی کوششیں ملک بھر میں جاری رکھے گا۔

ہمارا عزم: کرپشن، منشیات اور جرائم سے پاک پاکستان۔

پاکستان کی ترقی، سلامتی اور نوجوان نسل کے تحفظ کے لیے اجتماعی جدوجہد ہی ہماری کامیابی ہے۔

پاکستان زندہ باد!
پاکستان پائندہ باد

مرکزی انتظامیہ
اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان
(انفارمر ایجنسی پاکستان)

Exit mobile version