BBC Urdu TV

Asi خادم بٹ اور ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھتوں پر سرچنگ کی،اس دوران پتنگ

پتنگ بازی کی روک تھام کے سلسلہ میں جہلم

پولیس کی جانب سے جاری مہم کے دوران Asi خادم بٹ اور ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھتوں پر سرچنگ کی،اس دوران پتنگ بازی میں ملوث 05 ملزمان گرفتار،پتنگیں برآمد

ملزمان نے پتنگ بازی کر کے ارتکاب جرم کیا سول لائنز پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،

نئے قانون کے مطابق غیر قانونی طور پر پتنگیں تیار کرنے، ذخیرہ کرنے، سپلائی یا قبضہ میں رکھنے پر بھاری جرمانہ اور 05 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے،

پتنگ بازی ایک خطرناک اور خونی کھیل ہے، جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version