9 مئی اور 26 نومبر پرکمیشن کے معاملے میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔شوکت یوسفزئی
خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہو جائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما
پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن کے معاملے پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیش رفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافے کی ہمیں خوشی ہے مگر حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے اس کا بتانا پڑے گا، یہ قرضے آئی پی پیز کے لیے لے رہے ہیں، مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔
