اہم خبریںپنجاب

8 اپریل کو لانگ مارچ، 12اپریل سے کلاسیں، نجی سکولوں کا اعلان

اسلام آباد:نجی تعلیمی اداروں نے این سی او سی کی جانب سے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 8 اپریل کو ڈی چوک تک لانگ مارچ کرکے دھرنا دینے اور 12 اپریل سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ملک ابرار حسین کی صدارت میں ہوا۔ ملک ابرار حسین نے کہا تمام تعلیمی ادارے 12 اپریل سے کھولنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں 8 اپریل کو ڈی چوک تک لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ملک ابرار حسین نے کہا مڈل اور پرائمری تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ غیرمنطقی ہے ۔

دوسری جانب نجی سکولز ایسوسی ایشن نے منگل کو ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور 12 اپریل سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ مظاہرے میں مختلف تنظیموں نے شرکت کی اور کورونا کے باعث بند تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر افضل بابر نے کی۔ شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سکولوں کو کھولنے کے مطالبات درج تھے ۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You