78 واں جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
قومی پرچم لہرانے کا کام جاری ۔ڈی سی آفس کو قومی پرچموں سے سجا دیا جائے۔ علی ذوالفقار میمن
تمام افسران و اسٹاف یکم اگست سے بیجز لازمی لگائیں اور اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لازمی آویزاں کریں ۔ڈی سی ویسٹ
ٹاؤن اور اسکولوں کی سطح پر مختلف ایونٹس کےانعقاد کے ذریعے جشن آزادی منایا جاۓ ۔ خوشیوں میں ہر ایک ادارے کو شامل کیا جائے گا،
اسکولوں میں 14 اگست کو جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا جاۓ ۔
کراچی
(رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں 78 واں جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیاگیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت مختلف محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اگست سے ڈپٹی کمشنر ویسٹ آفس کو سجانے کے ساتھ پورے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو قومی پرچموں سے سجایا جائے گا جس کا آغاز پہلے سے کردیا گیا ہے ،14 اگست کو پرچم کشائ کے ساتھ کیک کاٹنے علاوہ اسکولوں میں مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں
یکم اگست سے 14 اگست یوم آزادی پاکستان تک مختلف پروگرام کو حتمی شکل دی گئ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن نے ہدایت کی کہ یکم اگست سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام افسران و اسٹاف بیجز لگانے کے ساتھ اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر قومی پرچم آویزاں کریں۔
