رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
6 کس منشیات فروش ملزمان جہلم پولیس کی حراست میں
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 کس منشیات فروش یاسر ولد محمد رفیق ساکن منہاس ٹاؤن مہتہ لوسر دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1640 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 2490 روپے برآمد جبکہ محمد پرویز ولد محمد یوسف ساکن مہتہ لوسر نئی آبادی دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 کس منشیات فروش شہزاد خان عرف ٹونی ولد محمد تاج ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد جبکہ محبوب علی ولد محمد مشتاق ساکن مشین محلہ نمبر 1 جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد
تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم وقار جمروز عرف وکی ولد راجہ جمروز ساکن پیراغیب جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآمد
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم طالب حسین ولد محمد اسلم ساکن محلہ نئی آبادی ڈھیری سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
