نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
*6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان*
یہ دن ہمیں اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہماری بہادر افواج اور پولیس کے شہداء نے وطنِ عزیز کی حفاظت اور بقا کے لیے پیش کیں۔ضلع شہید بینظیر آباد پولیس اُن تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کے وقار کو بلند رکھا اور اس کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور اُن کا خون وطنِ عزیز کی بقا اور سلامتی کا ضامن ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے اپنے پیغام میں کہا کے 6 ستمبر کا دن ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ وطن کی حفاظت، عوام کی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ شہید بینظیر آباد پولیس ہر لمحہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہےاس موقع پر ضلع بھر کے پولیس دفاتر اور تھانوں میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقاریب بھی منعقد کی گئیں، جہاں وطن کے لیے جان دینے والے جانبازوں کو یاد کیا گیا۔شہداء ہمارے ہیرو ہی ان کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔*
