BBC Urdu TV

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں تقرب کا انعقاد

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں تقرب کا انعقاد

میونسپل کمیٹی سوہاوہ سے لیکر کشمیر پارک تک ریلی بھی نکالی گئی

سوہاوہ (بابر کیانی) 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں تقرب کا انعقاد جس میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمیر خالد ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ ، ریسکیو 112 ، پنجاب پولیس کے افسران ، ایڈوکیٹ سید شجاعت کاظمی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز میونسپل کمیٹی کے حال میں کیا گیا جس میں تلاوت قرآن پاک اور اور پھر حمد نعت پڑھی گئی اس کے بعد کشمیر کی ترجمانی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سید شجاعت کاظمی نے خطاب کیا اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حب الوطنی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق خود ارادیت ہر انسان کا حق ہے اور کشمیری بہن بھائیوں کی ہمیں آواز بننا ہو گا اور ان کے لیے عالمی سطح پر کوشش کرنے کہ ضرورت ہے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک مسعود نے انجام دیے اور تقریب کے بعد میونسپل کمیٹی سوہاوہ سے لیکر کشمیر پارک تک ریلی نکالی گئی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نعرے لگائے گئے۔

Exit mobile version