BBC Urdu TV

5ستمبر کو مرکزی جامع مسجدچوک اہل حدیث جہلم میں سیرت شافع محشر eکانفرنس منعقد ہو گی

5ستمبر کو مرکزی جامع مسجدچوک اہل حدیث جہلم میں سیرت شافع محشر eکانفرنس منعقد ہو گی۔

جہلم(محمدزاہدخورشید ) 5ستمبر بروزہفتہ بعد نما ز عشاء مرکزی جامع مسجدچوک اہل حدیث جہلم میں سیرت شافع محشر eکانفرنس منعقد ہو گی۔اس پروگرا م کی صدارت مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کریں گے۔ا س پروگرا م میں مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد کے امیر ڈاکٹر مولانا سید طیب الرحمن زیدی اور واعظ شیریں بیان قاری محمد الیاس مدنی آف ساہیوال خطاب فرمائیں گے۔یاد رہے کہ یہ پروگرام جامعہ علوم اثریہ جہلم کے ششماہی امتحانات کے نتائج کے موقع پر جہاں پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات دیے جائیں گے۔بالخصوص جامعہ کے ہونہار طالب علم حافظ عبداللہ اقبال کو بورڈ کے امتحان ثانویہ عامہ میں پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر یادگاری شیلڈ پیش کی جائے گی۔

Exit mobile version