سرائے عالمگیر پولیس کا اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی قیادت میں پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر کا اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر مجاہد عباس اورASIمحمد یونس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم بلال ولد کبیر احمد قوم آرائیں سکنہ طوطیاں کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ5روند برآمد کرکےمقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرکا کہنا ہے کہ ضلع گجرات کو اسلحہ سےپاک کرنا میری اولین ترجیح ہے۔
