BBC Urdu TV

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے لال حویلی سمیت

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے لال حویلی سمیت 7یونٹس کا قبضہ واگزار کرانے کے لئے متروکہ وقف املاک کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمداور ان کے بھائی کوجاری بے دخلی کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست منظورکرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے اور متروکہ وقف املاک کوہدائیت کی ہے کہ قانون کے مطابق مقررہ مدت میں اپیل داخل کرنے تک درخواست گزاروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کی جائے عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ عدالتی احکامات پہلے سے زیر سماعت اس کیس پر اثر انداز نہیں ہوں گے جس کے لئے پہلے ہی24اکتوبر کی تاریخ مقرر ہے لہٰذا اس درخواست اور اس پر ہونے والے آرڈرز کو مین کیس کا حصہ بنایا جائے گا عدالت نیفریقین کے وکلا کو ہدائیت کی ہے کہ 24اکتوبر کو مین کیس کے ساتھ اس پر تفصیلی بحث کریں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق اورمتروکہ وقف املاک کے وکیل مدثر اکرام چوہدری عدالت میں موجود تھے شیخ رشید کے وکیل نے بے دخلی کا نوٹس معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کرائے کی دکانوں کی آڑ میں لال حویلی کا نام استعمال کیا جارہا ہے حالانکہ سیشن عدالت میں اس کیس کی سماعت کے لئے پہلے ہی 24 اکتوبر کی تاریخ مقررہے لیکن ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے حکومتی دباؤ پر انتقامی کاروائی کے تحت غیر قانونی نوٹس دیالہٰذا ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے جبکہ متروکہ وقف املاک کے وکیل مدثر اکرام چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ سول عدالت وقف املاک کی کاروائی میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی وقف املاک کی کاروائی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے اوروقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے احکامات قانونی طور پر واپس نہیں ہو سکتے لہٰذا اس نوٹس کے خلاف اپیل کے لئے متعلقہ فورم موجود ہے جہاں درخواست گزار 15دن کے اندر رابطہ کر سکتا ہے یاد رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو12اکتوبر کو جاری بے دخلی کے نوٹس نمبر ETP/RWP/(735/)میں کہا گیا تھاکہ آپ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا جس کی آپ نے خود تعمیل بھی کی لیکن آپ حاضر نہیں ہوئے نہ ہی بقایا جات ادا کئے جس وجہ سے آپ بے دخل ہو گئے ہیں آپ متروکہ وقف ایکٹ1975کی شق 25 کے تحت نوٹس وصولی کے 7دن کے اندرآپ جائیداد نمبرD-158موسومہ مندر واقع بوہڑ بازارکو خالی کر دیں اگر آپ نے از خود یہ جائیداد خالی نہ کی تو ادارہ For The Managemrnt And Disposal Of Evacuee Trust Properties Act 1975کی سیکشن 25کی سب سیکشن XIIIکے تحت پولیس کے ذریعے یہ جائیداد خالی کرائے گااسی طرح ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے14اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ مختلف لوگ ضلع راولپنڈی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی املاک اور اراضی پر غیر قانونی قابض ہیں لہٰذا متعلقہ پولیس کو ہدائیت کی جائے کہ یہ املاک خالی کرانے کے لئے 19اکتوبر کو پولیس نفری فراہم کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے تاہم گزشتہ روز سماعت کے بعد عدالت نے متروکہ وقف املاک کو کسی قسم کی کاروائی سے روک

رپورٹ راولپنڈی : افتخار خٹک سے

Exit mobile version