BBC Urdu TV

4 اگست یوم شہدائے پولیس

4 اگست یوم شہدائے پولیس

گذشتہ روز مورخہ 04.08.22 کو یوم شہدائے پولیس کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے آغاز میں شہداء کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس، پاک آرمی اور ملک و قوم کی خاطر جان قربان کرنے والے دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم ڈاکٹر انعم فریال، اے ایس پی ڈاکٹر سعد آفریدی، خالد محمود ملک ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت پولیس کے افسران و اہلکاران بھی ہمراہ تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب فیصل شاہکار نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ آپ آج پورا دن شہد ا ء کے لیے وقف کریں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کا وقار شہداء سے بلند ہے۔ پولیس شہداء کے ورثاء کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی پولیس دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کرتاہوں کہ ہم اپنے جوانوں کے خون کا قطرہ رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ہمار ے شہداء نے اعلیٰ ترین مثال قائم کر دی ہے جس چیز کا حلف انہوں نے ٹریننگ کے دوران لیا تھا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور آئین پاکستان کی بالا دستی کہ لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔وہ وعدہ ایفا ھوا ھے۔
پنجا ب پولیس نے ہمیشہ سے عوام کی جا ن و مال کے تحفظ کے لیے خون کے قطروں کو قربان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مو قع پر میں اپنے تمام شہداء پولیس کو خصوصی طور پر جہلم پولیس کے جو شہداء ہیں انکو سلیوٹ پیش کرتا ہوں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس عزم کا اظہا ر کرتا ہوں کہ ضلع جہلم میں پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔
جہلم شہیدوں کی سرزمین ہے، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں اور ان کی ہر قسم کی دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔محکمہ پولیس شہداء کے بچوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا کیونکہ شہداء نے محکمہ پولیس میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے اور یہ شہید ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں جنہوں نے اس ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی آج ہم شہداء کی فیملیز اور بچوں کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں اورآنے والے ہر مشکل وقت میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version