BBC Urdu TV

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
آج مورخہ 2021_11_17 کو شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کانفرنس ہال ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،جملہ DSP,s صاحبان، جملہ SHO,s صاحبان، انچارج چوکیات اور جملہ انچارج برانچز ڈی پی آفس جہلم نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مقدمات سال 2020، ماہ جنوری تا 31 اکتوبر 2021 تک سنگین نوعیت (قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی، سرقہ، سرقہ وہیکلز، سرقہ عام نقب زنی، گینگ ریپ، ریپ اور مقدمات چائلڈ ابیوز) میں DSP,s اورSHO,s سے فرداً فرداًبریفنگ لی اوراس بابت افسران کی کارکردگی کو چیک کیا اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران اورسابقہ ریکارڈ یافتگان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی کا تحرک کیا جائے۔مزیدکہا کہ اسلحہ، منشیات، جواء، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور بھکاریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کریں اور اس بابت اپنی ہفتہ واری رپورٹ سے آگاہ کریں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید سائنٹیفک طریقوں، کمیونٹی پالیسنگ، پولیس پریکٹیکل ورک، ہیومن ریسورس اور انفارمشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام الناس میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ سائل کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر فلفور ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔تھانے میں مینول اور آن لائن ریکارڈ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔علاؤہ ازیں تھانہ جات /چوکیات محکمہ کا چہرہ ہیں ان کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور یہاں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version