جہلم : ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر جہلم کے زیر اہتمام کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا کلچرل فیسٹیول کے انعقاد میں یو-این-ایف-پی-اے نے تعاون کیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر فیسٹیول کے مہمان خصوصی تھے۔
بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جہلم نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد عوام الناس میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ فیملیز کے لیے ایک صحت مند ثقافتی سرگرمی کا انعقاد بھی ہے۔
جناب بابر ظہیر نے بتایا کہ کلچرل فیسٹیول میں پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، صنعت زار، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ، محمک زراعت، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو 1122, ایف- پی-اے-پی نے اپنے سٹالز لگائے جبکہ فوڈ سٹالز، چوڑی مہندی سٹال، روایتی دستکاری سٹالز، کتابوں کا سٹال، بچوں کے کھلونوں کا سٹال لگائے گئے
مہمان خصوصی راؤ پرویز اختر ڈپٹی کمشنر جہلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ جہلم کو کلچرل فیسٹیول کے انعقاد پر سراہا اور معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا جبکہ شرکاء پر زور دیا کہ ہمیں اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ کرونا کی عالمی وبا کے مکمل خاتمے کے لیے ویکسینیشن اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہے
رپورٹ:احمد رضا جہلم
