BBC Urdu TV

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کے لیے اراضی کے حصول کیلئے اقدامات

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کے لیے اراضی کے حصول کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نےاے ڈی سی ریونیو سید نذارت علی اور صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری وحید الدین کے ہمراہ ساروکی نہر سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کے لیے دو مجوزہ مقامات پر اراضی کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر اور سرکل ریونیو آفیسر نے انہیں دستیاب اراضی کے حوالے سے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ تنویر الیاس خان کے دورہ کے موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے درخواست کی تھی، معاون خصوصی و چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ نے مراسلہ کے ذریعے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں جنکی روشنی میں انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کے لیے از سر نو اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے . ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے پرائیویٹ افراد سے مارکیٹ ریٹ پر اراضی ایکوائر کی جائے گی جس کے لئے وسائل کاروباری برادری فراہم کرے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ انہیں قانون کے مطابق معاونت فراہم کرے گی. ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کے قیام سے گجرات صنعتی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو جائے گا اور گولڈن ٹرائنگل کا یہ اہم حصہ ایکسپورٹ میں اضافہ اور علاقہ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا.

صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری وحید الدین نے بزنس کمیونٹی کی درخواست پر فوری کارروائی کے آغاز پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو زبردست سراہا

رپورٹ:عادل پرویز کرائم رپورٹر پنجاب

Exit mobile version