28اگست کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کامیاب بنائیں: حافظ نعیم کی اپیل
پشاور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 28اگست کو تاجروں کی ہڑتال کامیاب بنائیں۔
پشاور میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی کےٹیرف میں پورے پاکستان میں کمی کی جائے، خیبرپختونخوا حکومت بھی عوام کوریلیف فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس حوالےسے وفاق سےبھی بات کرے،28اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، تاجر 28اگست کو دکانیں بند کرکے اپنےغصے کا اظہار کریں، میری اپیل ہے ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تاجروں کےکسی گروپ نےہڑتال کا ساتھ نہ دیا توخیانت ہوگی، سپریم کورٹ کےفیصلےکا خیرمقدم کرتا ہوں، چیف جسٹس آف پاکستان نےعلما کرام کےموقف کوسنا،آج ہم نےسپریم کورٹ کےفیصلےپریوم تشکرمنایا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلزپارٹی،(ن)لیگ،ایم کیوایم اتحادی اور سب نورا کشتی کرتےہیں، ان سب نےملکرہی بجٹ پاس کیا تھا،اس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبرسےجماعت اسلامی کی ممبرشپ کا آغاز کررہے ہیں۔
ان کا کچےمیں پولیس آپریشن پر آئی جی پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نےپولیس پرراکٹ فائرکیے، ملک میں پولیس محفوظ نہیں تواس سےبدترین حالات کیا ہو سکتےہیں، ڈاکوؤں کےپاس اتنا اسلحہ کہاں سے آیا؟ آئی جی سندھ،آئی جی پنجاب کی غفلت کےباعث یہ واقعہ ہوا۔