BBC Urdu TV

27 دسمبر 2025 ء کو کراچی پریس کلب کے انتخابات ھونے جارھے ہیں اور ہر سال ہوتے بھی ہیں

27 دسمبر 2025 ء کو کراچی پریس کلب کے انتخابات ھونے جارھے ہیں اور ہر سال ہوتے بھی ہیں بڑے بڑے وعدے دعوے اور بیانات سامنے آتے ہیں کے یوجے سمیت پی ایف یو جے کے عہدیداران بھی بڑے متحرک نظر آتے ہیں لیکن سوال وہیں کا وہیں چھوڑے جاتے ہیں وہ صحافی حضرات جو بیروزگار ہیں یا کم تنخواہ دار اس ظالمانہ مہنگائی کے زمانے میں کس طرح نمبردآزما ہیں کبھی انکے متعلق سنجیدگی سے سوچا سمجھا احساس اور درد محسوس کیا آج کے زمانے میں پروفیشنل تعلیم کس قدر مہنگی ہوگئی کیا حکومت اور اداروں سے اس بابت ہر صحافی کے بچوں کی فیسوں میں اسی بیس کا فارمولہ لاگو کیا یقیناً نہیں اس وقت اس پر نہ صرف کام بلکہ عملدرآمد کرنے کی شدید ضرورت ھے۔ دوسرا یہ کہ بچوں کی شادی کیلئے میرج ہال بھی اسی بیس کے فارمولہ سے انجمن ہال ایسوسی ایشن سے تحریری طے کیا یقیناً نہیں اس پر بھی کام کرنے کی شدید ضرورت ھے۔ میرے لئے کراچی پریس کلب کا ہر ممبر معتبر و احترام کے قابل ھے اسی سبب میں دست بدست نہایت ادب اور درخواست کیساتھ ان نکات پر توجہ اور عمل کرنے کی اپیل کرتا ھوں یہ بہت نیک اور فلاحی امور ہیں یقین جانئے اس اعمال سے صحافتی حلقوں میں محبت درد پیار اور ایثار و قربانی کے جذبات پھیلیں گے اور اللہ کا فضل و کرم پوری صحافتی برادری سے چھائے رکھے گا انشاءاللہ میں کامیاب ہونے والے عہدیداروں سے یہی امید اور گمان رکھوں گا کہ وہ ان گزارشات پر ضرور غور کریں گے اور عملی جامع پہنائیں گے انشاءاللہ منجانب: جاوید صدیقی ممبر کراچی پریس کلب

Exit mobile version