25 نومبر بروز سوموار نماز استسقا بر لب دریا جوبلی گھاٹ میں 30:10 صبح بجے ادا ہوگی
حالیہ موسمی صورت حال میں نماز استسقا کی ادائیگی سنت نبوی کے عین مطابق عمل ہے۔ حافظ عبدالحمیدعامر
جہلم(محمد زاہد خورشید )حالیہ موسمی صورت حال میں نماز استسقا کی ادائیگی سنت نبوی کے عین مطابق عمل ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انسانوں کو جن بھی مصائب اور ابتلاؤں کا سامنا ہے ، وہ لوگوں کے ہاتھوں کی کمائی کا نتیجہ ہے، ملک کی موجودہ صورت حال میں جہاں انسان اور بہت سی مشکلات سے دوچار ہیں، وہاں موسمی خشکی کے سبب کئی ایک بیماریاں جنم لے رہی ہے، عذاب الٰہی کی یہ واضح صورتیں ہیں،ایسے حالات میں اشد ضروری امر ہے کہ ہم من حیث القوم بارگاہِ الٰہی میں توبہ و استغفار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی مشاورت سے طے پایا ہے کہ 25 نومبر بروز سوموار کو نماز استسقا بر لب دریا جوبلی گھاٹ میدان میں 30:10 صبح بجے ادا کی جائے گی، مختلف ذرائع ابلاغ کا استعمال کرکے شہر میں اس حوالے سے آگہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
