24 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکزی جامع مسجد اہل حدیث موہڑہ پڑی سوہاوہ میں سیرت کانفرنس ہو گی۔
جہلم (محمدزاہدخورشید ) مورخہ 24 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکزی جامع مسجد اہل حدیث سوہاوہ میں پندرھویں سالانہ سیرت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت رئیس جامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر صاحب کریں گے۔ اس کانفرنس میں حضرت مولانا قاری خلیل الرحمٰن جاوید صاحب آف کراچی خطاب فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ
