لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے حمزہ شہباز کی فوری ہسپتال منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرے اور حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کرے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز 5 روز سے شدید بخار میں مبتلا ہے، طبیعت بگڑی تو عمران نیازی کو پکڑیں گے، حمزہ شہبازکی ہسپتال منتقلی میں دانستہ لیت و لعل کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا ہے، حمزہ شہباز کی صحت مزید خراب ہوئی تو عمران نیازی اور عثمان بزدار کا گریبان پکڑیں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کورونا سے متاثرہ ہر شخص کو آئیسولیشن میں رکھا اور ہسپتال لیجایا جاتا ہے، سیاسی مخالفین کے بارے میں حکومتی انتقام واضح ہے۔