اہم خبریںپاکستان

23 مئی ہفتے کو شوال کا چاند نظر آنے کے صرف 10 فیصد امکانات

لاہور 23 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے صرف 10 فیصد امکانات، بیسویں روزے تک 23 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات 30 فیصد تک تھے، امکانات میں کمی چاند کے زاوئیے میں معمولی سی تبدیلی کے باعث ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں، بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 22 مئی کو رات 10 بج کر 40 منٹ پر ہو گی اور 23 مئی کو اسکے نظر آنے کے لیے عمر پوری نہیں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف 10 فیصد تک امکانات ہیں کہ چاند گوادر یا جیوانی میں نظر آسکے۔ کیلنڈر کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایک بھی دن کا فرق پڑنے سے آئندہ سال کا کیلنڈر ڈسٹرب ہو جاتا ہے، اسی لیے کیلنڈر کے باوجود بھی سعودی عرب میں کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے۔

دوسری طرف مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ 23 مئی کو چاند نظر آنے یا نہ آنے کی لاحاصل بحث چھیڑی گئی ہے، متعلقہ ادارے جو بھی اعلان کریں، سب کو اس پر لبیک کہنا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You