*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم*
*22 اپریل ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پہ ریسکیو 1122 جہلم اور محکمہ جنگلات جہلم کی پودے لگانے کی تقریب*
*درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم*
*22 اپریل پوری دنیا میں ارتھ ڈے کے حوالے سے منایا جاتا ہے ۔ رواں برس اس دن کا موضوع پلاسٹک ورسز پلانٹ ہے۔ جس کا مقصد 2040 تک پلاسٹک کے استعمال میں 60 فیصد تک کمی لانا ہے۔*
ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پہ ریسکیو 1122 جہلم اور محکمہ جنگلات جہلم نے بجوالا فارسٹ میں بکائن کے ایک ہزار پودے لگائے۔ شجرکاری کی اس مہم میں ریسکیو 1122 جہلم کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد ،تحصیل انچارج محمد ارشد اور محکمہ جنگلات جہلم کے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر تنویر شہزاد، بلاک آفیسر عبد الواحد اور مزمل ندیم اور دونوں محکموں کے اہلکاروں اور ریسکیو والنٹیرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل آفیسر تنویر شہزاد کا کہنا تھا کہ درخت بہت بڑی نعمت ہے اور ماحول دوست درخت لگانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ شجرکاری کی اس مہم میں محکمہ جنگلات کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ریسکیو جہلم اور محکمہ جنگلات نے مل کر جنگل میں لگنے والی آگ کے حوالے سے ایک فرضی مشق بھی کی جس کا مقصد جنگل میں لگنے والی آگ کے اوپر بروقت اور موثر طریقے سے قابو پانا اور مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی قسم کے خطرے سے نبردآزما ہونا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر سعید احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ ایمرجنسی میں لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
