BBC Urdu TV

2026ء میں ڈیجیٹل اصلاحات کا اثر:پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا شاندار آغاز

2026ء میں ڈیجیٹل اصلاحات کا اثر:پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا شاندار آغاز۔

ڈیجیٹل اصلاحات اور بینکاری نظام میں جدت کے ذریعے پاکستان نہ صرف مقامی معیشت کو مضبوط بنا سکتا ہے بلکہ عالمی مالیاتی نظام میں بھی اپنا مؤثر مقام بنا سکتا ہے۔ ماہرین

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈیجیٹل اصلاحاتی فریم ورک کے تحت سال 2026 کے آغاز پر پاکستان کے مالیاتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جسے معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی دوراندیش معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی جانب مبذول ہوئی ہے۔سال کے آغاز پر عالمی ڈیجیٹل آپریٹر وی اون گروپ کی جانب سے موبی لنک بینک میں 20 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا، جو پاکستان میں ڈیجیٹل اور اسلامی بینکاری کے فروغ کی ایک واضح مثال ہے۔ یہ سرمایہ کاری جنوری 2025 میں کی گئی 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا تسلسل ہے، جو موبی لنک بینک کی مسلسل ترقی اور ڈیجیٹل مالیاتی ایکو سسٹم پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان میں فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکاری اور مالی شمولیت کے اہداف کو نئی رفتار دے سکتی ہے۔وی اون گروپ کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ کاری اعلیٰ اثر رکھنے والے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ موبی لنک بینک اور جازکیش پر مشتمل مربوط ڈیجیٹل نظام پاکستان میں جدید مالی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو بینکاری نظام سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں پاکستان 2026 میں سرمایہ کاری، عالمی اعتماد اور پائیدار ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈیجیٹل اصلاحات اور بینکاری نظام میں جدت کے ذریعے پاکستان نہ صرف مقامی معیشت کو مضبوط بنا سکتا ہے بلکہ عالمی مالیاتی نظام میں بھی اپنا مؤثر مقام بنا سکتا ہے۔

Exit mobile version