2025 فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکا ہے
فراز الرحمٰن
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی )
پاکستان بزنس گروپ کے بانی فراز الرحمان نے کہا ہے کہ 2025 کا سال صرف ایک نیا کیلنڈر نہیں، بلکہ پاکستان کے لیے فیصلہ سازی، خود انحصاری، اور عالمی سطح پر خود کو منوانے کا سال بن چکا ہے۔ ہم ایک ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہر قدم تاریخ کا حصہ بن رہا ہے، اور ہر فیصلہ ہماری آنے والی نسلوں کا مقدر طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ سال ہے جب معیشت، سیاست، تعلیم، صنعت اور پانی جیسے وسائل کے معاملات صرف مسائل نہیں رہے، بلکہ فیصلے کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ قوموں کی تقدیر ان کے رہنماؤں کے وژن اور عوام کی یکجہتی سے بدلتی ہے—اور ہمیں اب مزید وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں۔فراز الرحمان نے کہا کہ۔چاہے وہ بجلی کی پیداواری لاگت ہو، IPPs کی زیادتیاں ہوں، یا پانی کے بہاؤ پر خطے میں کشیدگی—ہر پہلو پر سنجیدہ اور جرات مندانہ فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ پاکستان کو اب "ری ایکٹ” نہیں بلکہ "لیڈ” کرنا ہے۔فراز الرحمان نے زور دیا کہ 2025 میں ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ایک ایسی اقتصادی اور سماجی پالیسی وضع کرنی ہے جو ہماری خودمختاری، روزگار، برآمدات، اور نوجوانوں کے مستقبل کی ضمانت بن سکے۔ ہمیں صرف حکومت سے امید نہیں رکھنی، بلکہ ہر طبقہ فکر کو میدان میں اترنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہی وقت ہے۔
یا ہم تاریخ بنائیں گے،
یا خاموش تماشائی بن کر صرف تاریخ پڑھتے رہیں گے۔
