2024 کے الیکشن میں پولیس کے کردار کو نا سراہنا بے انصافی ہوگی۔
الیکشن کے دوران خیبر پختون خواہ پولیس نے بہت احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 2024 کے الیکشن میں پولیس کے کردار کو نا سراہنا بے انصافی ہوگی کیونکہ اس الیکشن کے دوران پولیس نے بہت احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی نبھائی اس الیکشن کے دوران تقریبا ہر جگہ پر 50 ہزار سے زیادہ پولیس تعینات تھی جنہوں نے امن و امان کی فضا کو خراب ہونے سے حتی الامکان بچانے کی کوشش کی اور اس کے لیے بہت نظم و ضبط سے انہوں نے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی باقاعدہ پولیس ہر پولنگ اسٹیشن پر تعینات تھی۔ پولیس خندہ پیشانی سے لوگوں کا استقبال کرتی ان کو لائن میں کھڑا کرتی اس کے علاوہ اگر ان کو ووٹ ڈالنے میں کوئی مشکل ا رہی تھی تو وہ باہر سے ھی لوگوں کو طریقہ کار سمجھا رہی تھی اس کے علاوہ کسی جگہ پر بھی ہجوم کو اکٹھا کرنے سے روک رہی تھی بزرگ خواتین و مرد اور معذور افراد کی بھی مدد کر رہی تھی باقاعدہ ان کی مدد کر کے ان کو پولیس اسٹیشن تک پہنچا رہی تھی اس کے علاوہ کہیں پر بھی بیھڑ نظر اتی تو وہ نہایت نرم انداز میں لوگوں کو منع کرتی اس طرح پولنگ کا یہ عمل بہت احسن طریقے سے اپنے انجام کو پہنچا اور اس میں سب سے بڑا حصہ پولیس کا بھی تھا۔
