
20 سرکاری سکولز کو اعلی معیار کے ماڈل سکولز بنانے کے حوالے سے آج تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے فالو اپ میٹنگ کی، سکولز میں سہولیات اور تعلیمی معیار پر کام تو جاری ہی ہے لیکن تمام سکولز کے لیے آج تین اہم ترین فیصلے بھی کیے گئے ہیں
1: تمام سرکاری سکولز میں ماہانہ بنیادوں پر پیرنٹ ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد لازمی ہوگا جس میں والدین اور ٹیچرز کی ملاقات میں بچے کی پرفارمنس اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا، ڈی سی چکوال اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز خود اس میٹنگ میں شرکت کو یقینی بنائیں گے
2: تمام سکولز کی لائبریریوں میں ہر بچے کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ مہینے میں دو بار ایک کتاب ایشو کروایا کرے گا جس کا ریویو وہ کلاس میں سب بچوں کے سامنے سنائے گا جبکہ ٹیچرز اس ریویو کی بنیاد پر بچے کو مارکس بھی دیں گے، بچوں کو لائبریریوں کی راہ دکھانے کے لیے وہاں لڈو، چیس سمیت دیگر گیمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا
3: پنجاب فوڈ اٹھارٹی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ تمام سکولز کی کینٹینز میں فوڈ کے معیار کو چیک کریں گے، اس حوالے سے کینٹین مالکان کو آگاہی کے ساتھ ساتھ ماسک اور گلوز بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ ریگولر وزٹس میں فوڈ کوالٹی کو چیک کیا جائے گا تاکہ بچوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کوالٹی فوڈ مہیا کی جاسکے
کوشش ہے کہ انفراسٹرکچر اور معیار تعلیم دونوں کو ماڈل سطح پر لے جائیں اس مقصد کے لیے اس ہفتے تمام ٹیچرز کے لیے خصوصی ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ سرکاری سکولز میں بھی بین الاقوامی ٹیچنگ سٹینڈرڈز کو لاگو کیا جاسکے
اس حوالے سے آپ بھی ہمارا ساتھ دیں ہمیں اپنی قیمتی رائے اور تجاویز سے لازمی آگاہ کریں تاکہ ہم مل کر ضلع کے سکولز کو ماڈل سکولز بنانے میں کامیاب ہوسکیں، شکریہ