اہم خبریںگجرات

20سنگین مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ

20سنگین مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق زیر حراست انتہائی خطرناک ملزم فیضان عرف دانو ولد محمد افضل ساکن کھمبی میرا کو سب انسپکٹر دلنواز خاں تھانہ صدر سرائے عالمگیر معہ دیگر ملازمین مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ کولیاں حبیب لے جارہے تھے۔ پولیس ٹیم ملزم کو لے کر جونہی کولیاں حبیب کے قریب پہنچی تو ملزم مذکور کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کی زد میں آکر ملزم فیضان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس دوران پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر موقع سے فرار ہوگئے۔بذریعہ وائرلیس وقوعہ کی اطلاع پا کر ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرانسپکٹر لیاقت حسین معہ نفری بھی موقع پر پہنچ گیا اور علاقہ کی ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں 16مقدمات (جن میں قتل،اغواء،ڈکیتی، چوری کے مقدمات شامل ہیں) جبکہ صدر کھاریاں میں 4مقدمات (قتل، اغواء اور پولیس مقابلہ) درج تھے۔ ملزم فیضان عرف دانو علاقہ میں خوف وہراس اور دہشت کی علامت بنا ہوا تھا، جسے پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیرنے انتہائی محنت اور جانفشانی سے گرفتار کیا تھا۔

گجرات رپورٹ چوہدری عادل پرویز +چوہدری فیصل گجر

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You