BBC Urdu TV

19 رکنی وفاقی کابینہ کو سرکاری گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی کابینہ کو سرکاری گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے تمام ارکان کو استحقاق کے مطابق 1800 سی سی گاڑیاں الاٹ کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑیاں تمام وزراء کی متعلقہ وزارتوں کو سونپ دی ہیں۔

ذرائع کا مزید بتایا کہ وفاقی وزراء کے استعمال کے لیے سرکاری گاڑیاں دی گئی ہیں، ذرائع کابینہ کے سینٹرل پول کار نے تمام سرکاری گاڑیاں بھجوا دی ہیں، مجموعی سرکاری گاڑیوں کی تعداد سی پی سی میں 100 کے لگ بھگ ہیں۔

Exit mobile version