BBC Urdu TV

19، 20ستمبر کو جامعہ علوم أثریہ جہلم میں سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہو گا۔ حافظ عبدالحمید عامر

19، 20ستمبر کو جامعہ علوم أثریہ جہلم میں سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہو گا۔ حافظ عبدالحمید عامر

جہلم ( محمد زاہد خورشید) 20,19 ستمبر بروزجمعرات،جمعہ جامعہ علوم أثریہ جہلم کے زیراہتمام 22واں سالانہ دو روز ہ فری آئی کیمپ شروع ہو رہا ہے جس میں آنکھوں کا علاج اور آپریشن مفت کیے جائیں گے۔ دو روزہ کیمپ میں تمام مریضوں کو ادویات، رہائش اور کھانا بلامعاوضہ دیا جاتا ہے۔ کیمپ میں منتخب مریضوں کا بذریعہ فیکومشین (بغیر ٹانکے کے) آپریشن کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم أثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دوروزہ فری آئی کیمپ میں دنیا کے بہترین آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر مریضوں کا چیک اپ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اہل حدیث یوتھ فورس،أثریہ سوشل ویلفیئر ونگ اور سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جوانوں پر مشتمل 15کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ کیمپ مرکز الملک سلمان للاغاثۃ سعودی عرب کے تعاون سے الابراہیم آئی ہسپتال کراچی کی زیرنگرانی منعقد ہورہا ہے۔

Exit mobile version