18 جولائی بروز جمعہ مسجد مبارک اہل حدیث مشین محلہ نمبر 3 میں عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ کے موضوع پر درس ہو گا۔
جہلم (محمد زاہد خورشید)18 جولائی بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء جامع مسجد مبارک اہل حدیث مشین محلہ نمبر 3میں عظمت صحابہؓ واہل بیتؓ کے موضوع پردرس قرآن و حدیث ہو گا۔اس پروگرا م کی صدارت مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کریں گے۔ حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالباسط فہیم سابق مدرس مسجد نبو ی عظمت صحابہ و اہل بیت و امہات المؤمنین رضوان اللہ علیھم اجمعین کے موضوع پر مدلل خطاب کریں گے۔ آخر میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوگی۔
